14 فروری 2014 - 20:30
سعودی عرب کا امریکی کمپنیوں نے اسلحہ خریدنے کا اعلان

سعودی عرب نے امریکی کمپنیوں سے دس ارب ڈالر کے ہتھیار خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق ایک امریکی فوجی عہدیدار نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی کمپنی کے کینیڈین شعبے سے چودہ برس کا معاہدہ طے کیا ہے جس کی رو سے سعودی عرب کو دس ارب ڈالر کے ہتھیار اور فوجی سازو سامان دیا جائے گا۔ کینیڈا کے وزیر تجارت ایڈ فاسٹ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی جانب سے امریکی کمپنی کے شعبہ کینیڈا سے ہتھیاروں کی خریداری کے اس معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ کینیڈا کی اسلحہ ساز کمپنی جی ڈی ایل ایس کے نائب سربراہ  ڈینی ڈیپ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کے اس معاہدے کو اولمپیک کے طلائي تمغے سے  تعبیر کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکی کمپنی کا فوجی معاہدے ایسے عالم میں سامنے آرہا ہے کہ سعودی عرب، شام میں تکفیری دہشتگردوں کی بھرپور فوجی حمایت کررہا ہے اور ملت بحرین کی سرکوبی میں بھی گھناونا کردار ادا کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲